اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایودھیا میں بھومی پوجن کے وقت پر سوالات؟ - سینئر صحافی معصوم مرادآبادی

ای ٹی وی بھارت نے سینیئر صحافی معصوم مرادآبادی کے ساتھ خاص بات چیت کی۔

Questions
Questions

By

Published : Aug 10, 2020, 8:30 PM IST

ایودھیا میں رام مندر کے بھومی پوجن کے وقت کے تعلق سے بایاں محاذ، اے آئی ایم آئی ایم، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت دیگر کئی تنظیموں نے سوالات کھڑے کئے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کے معاملے میں بھارت تیسرے مقام پر پہنچ چکا ہے اور ایک دن میں سامنے آنے والے معاملات میں بھارت سب سے آگے پہنچ گیا ہے۔

ایودھیا میں بھومی پوجن کے وقت پر سوالات؟

ان موضوعات پر ای ٹی وی بھارت نے سینیئر صحافی معصوم مرادآبادی کے ساتھ خاص بات چیت کی۔

معصوم مرادآبادی اردو کے پہلے صحافی ہیں جنہوں نے بابری مسجد میں داخل ہو کر 80 کی دہائی میں رپورٹنگ کی۔ انہوں نے اس موضوع پر ''بابری مسجد آنکھوں دیکھا حال'' کے نام سے ایک کتاب بھی تصنیف کی ہے، جس میں بابری مسجد کے تعلق سے کئی انکشافات پہلی بار کئے گئے تھے۔

اپنے انٹرویو میں معصوم مرادآبادی نے صاف لفظوں میں کہا کہ اس تنازعہ پر سیاست کرنے کے لئے کانگریس نے بھی کئی بار اسے سنگھ (آر ایس ایس) سے اچکنے کی کوشش کی۔ اسی لئے بابری مسجد میں تالہ لگانے کے علاوہ وہاں پوجا کی اجازت دینے اور رام مندر کے بھومی پوجن تک کے کام پہلے ہی کر لئے گئے تھے۔

تفصیلی انٹریو پیش خدمت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details