اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی: امیت شاہ نے پال گھر معاملے پر رپورٹ طلب کی - ادھو کا بیان

وزیر داخلہ امیت شاہ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مہاراشٹر کے پال گھرضلع میں ہوئے سادھو سنتوں کی ہجومی تشدد میں ہلاکت سے متعلق بات چیت کی اور ان سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

ممبئی: امیت شاہ نے پال گھر معاملے پر رپورٹ طلب کی
ممبئی: امیت شاہ نے پال گھر معاملے پر رپورٹ طلب کی

By

Published : Apr 20, 2020, 2:54 PM IST

بات چیت کے دوران وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے امیت شاہ کو بتایا کہ کہ پال گھر کا معاملہ کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو بھی قصوروار ہیں انہیں بخشا نہیں جائےگا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ غلط فہمی کی وجہ سے یہ حملہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قتل ہوگیا۔

ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا ہے کہ جس علاقے میں یہ حادثہ ہوا ہے وہاں جانے کے لیے سڑکیں نہیں ہیں، پولیس پر بھی حملہ ہوا ہے، اس واقعے کے بعد ایس پی جائے وقوع پر پہنچے، اور ڈی جی، آئی جی سمیت کرائم برانچ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، کچھ ملزمین دادر نگر حویلی میں چھپے ہوئے ہیں، جو پکڑے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ نے میری باتوں سے اتفاق کیا ہے'۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں ایک گروپ نے چور ہونے کی شک پر تین افراد کی پٹائی کر کے اس کا قتل کر دیا، یہ تینوں شخص کسی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے ممبئی سے گجرات کے سورت جا رہے تھے۔

کاسا پولیس اسٹیشن کے انچارج آنند کالے کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ساڑھے نو بجے سے 10 بجے کے درمیان میں پیش آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details