اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مودی کی پالیسز پر سوال کرنا غلط' - BJP

حال ہی میں بی جے پی میں شامل سپنا چودھری نے کہا ہے کہ 'جو پارٹی انہیں کہے گی وہ وہیں کریں گی'۔

Sapna joins BJP

By

Published : Jul 9, 2019, 10:53 AM IST

سپنا چوہدری کا کہنا تھا: 'آج ایوارڈ واپسی والے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسز کو غلط بتا رہے ہیں، یہ غلط بات ہے۔ جب لوگوں کو کسی طرح سے شہرت نہیں ملتی تو شہرت پانے کے لیے لوگ یہ سب کرتے ہیں'۔

سپنا نے کہا: 'اگر تم کچھ اچھا کرنا چاہتے ہو تو اولڈ ایج ہوم جا کر بزرگوں کی مدد کرو اور بغیر ماں باپ کے بچوں کی خدمت کرو، مجھے نہیں لگتا کہ کچھ بھی اچھا کرنے کے لیے کسی مقام کی ضرورت ہوتی ہے'۔

سپنا چودہری نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، سپنا چودہری پارٹی میں ان کے مقام کو لے کر بولی کہ انہیں جو پارٹی کہے گی وہ وہی کریں گی۔

سپنا چودھری نے کہا : 'ایک رہنما کے لیے لوگوں کے ساتھ جڑنا اشد ضروری ہے، میں اپنی طرف سے عوام سے جڑنے کی پوری کوشش کرونگی، جہاں تک پارٹی میں میرے مقام کا سوال ہے، مجھے پارٹی جہاں بھی بھیجے چاہے دہلی یا ہریانہ، میں کام کرونگی، پورے ملک کے لوگ میرے دل سے جڑے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details