اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ اجلاس: 'وقفۂ سوال' کی اجازت لیکن محض 30 منٹ - پارلیمنٹ اجلاس کا اختتام

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے کورونا بحران کے درمیان شروع ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کا اختتام یکم اکتوبر کو ہوگا۔

پارلیمنٹ اجلاس: 'وقفۂ سوال' محض 30 منٹ
پارلیمنٹ اجلاس: 'وقفۂ سوال' محض 30 منٹ

By

Published : Sep 4, 2020, 9:34 AM IST

اپوزیشن پارٹیوں کی زبردست نکتہ چینی کے بعد مودی حکومت نے آئندہ ہونے والے مانسون سیشن کے دوران وقفہ سوال کو 30 منٹ تک کی اجازت دی ہے۔

دراصل پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے کورونا بحران کے درمیان شروع ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کا اختتام یکم اکتوبر کو ہوگا۔

اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں 14 ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان کوئی تعطیل نہیں ہوگی یعنی مسلسل 18 دنوں تک اجلاس کی کاروائی مسلسل جاری رہے گی۔ پارلیمنٹ کی کارروائی ہفتہ اور اتوار کو بھی جاری رہے گی۔

وہیں پارلیمنٹ سے متعلق کانگریس کی حکمت عملی سے متعلق میٹینگ ہوئی جس میں آئندہ مانسون اجلاس کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 'جی ڈی پی کی شرح میں منفی 23.6 فیصد کی بڑی گراوٹ، سرحد پر چین کے ساتھ سرحدی تنازع، کورونا بحران، تارکین وطن کے مسائل، بے روزگاری، نئی تعلیمی پالیسی اور کچھ دیگر امور پر حکومت سے سوال کیے جائیں گے۔'

وہیں اس سے پہلے یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں نہ تو وقفۂ سوال اور نہ ہی غیر سرکاری بل لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ میں وقفۂ سوال کی اہمیت

واضح رہے کہ 'یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے لیا گیا تھا۔ لیکن اس فیصلے کی تمام اپوزیشن پارٹیوں نے زبردست مخالفت کی تھی غالباً ان کی مخالفت کی وجہ سے ہی مودی حکومت بیک فٹ پر آئی ہے اور 30 منٹ وقفہ سوال کے سیشن کی اجازت دی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details