گوئل نے جمعہ کے روز یہاں کوالٹی کونسل آف انڈیا کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ گڈز اینڈ سروسز کے معیار سے ملک کا مستقبل طے ہوگا۔
خود انحصار بھارت مہم میں ملک معیارسے بھرپور مصنوعات اور خدمات کے میدان میں آگے بڑھے گا۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی جانے والی اس میٹنگ میں وزیر موصوف نے کہا کہ مصنوعات اورخدمات کے معیار کا تجزیہ اور سرٹیفیکیشن عقلی، شفاف، قابل اعتماد اور چھیڑ چھاڑ سے پاک ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ معیاری مصنوعات اور خدمات سے نہ صرف گھریلو مارکیٹ میں پکڑ بنے گی بلکہ عالمی منڈی میں بھارتی مصنوعات مسابقت پذیر ہوجائیں گی۔
گوئل نے کوالٹی کونسل سے گورنمنٹ مارکیٹ پورٹل 'گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس' کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سے پورٹل پر دستیاب مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔