اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سشانت سنگھ راجپوت کو ریت کے آرٹسٹ خراج عقیدت - آرٹسٹ مانس کمار ساہو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا اقدام خود کشی کے بعد مشہور ریت کے آرٹسٹ مانس کمار ساہو نے متوفی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اڈیشہ کے پوری میں ریت پر ان کا مجسمہ تیار کیا ہے۔

puri sand artist
سشانت سنگھ راجپوت کو خراج عقیدت

By

Published : Jun 15, 2020, 2:14 PM IST

آرٹسٹ نے پوری میں اداکار کا ریت پر فنی اعتبار سے مجسمہ تیار کیا۔ ریت پر انھوں نے لکھا کہ 'آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے'۔

جیسے ہی ملک میں بھارتی سینما انڈسٹری کے ایک بہترین اداکار کے کھونے پر سوگ کا اہتمام کیا گیا، اسی دوران ریت کے فن کار ماناس کمار ساہو نے سشانت سنگھ راجپوت کو ریت کے فن سے خراج تحسین پیش کیا۔

اس ریت پر موم بتیاں اور گل ہائے عقیدت پیش کیا۔ مصور نے دوسری طرف یہ بھی لکھا ہے کہ 'سشانت سنگھ راجپوت کو خراج تحسین'

راجپوت نے 34 برس میں مبینہ طور پر ممبئی میں اپنی باندرا رہائش گاہ پر پھانسی دے کر خودکشی کرلی۔

تاہم پولیس کے مطابق راجپوت کی رہائش گاہ سے کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

سنہ 2008 میں ٹیلی ویژن سیریز پاویترا رشتہ سے شہرت پانے والے اداکار نے 2013 میں ابھیشیک کپور کی کائی پو چی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

اس ستارے کو آخری بار 2019 میں شردھا کپور کے ہمراہ نتیش تیواری کے چھچھور میں دیکھا گیا تھا۔

اداکار کے اچانک انتقال کی خبر نے ان کے مداحوں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے روز ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی، آج ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details