پنجاب حکومت نے ریاست میں مذہبی مقامات پر لنگر، پرساد تقسیم کرنے اور کمیونٹی کچن چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ سابقہ رہنما خطوط کے مطابق مذہبی مقامات پر پرساد، کھانا اور لنگر پیش کرنے کی ممانعت تھی لیکن اب ریاستی حکومت کے ایک حکمنامے کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذہبی مقامات پر کمیونٹی کچن، لنگر اور پرساد پیش کرنے کی اجازت ان شرائط کے تحت دی گئی ہے کہ کھانا تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے دوران سماجی فاصلے کے اصولوں اور حفظان صحت کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔
پنجاب: مذہبی مقامات پر کمیونٹی کچن چلانے کی اجازت - مذہبی مقامات میں کمیونٹی کچن
حکومت پنجاب نے مذہبی مقامات پر کمیونٹی کچن، لنگر اور پرساد پیش کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کھانا تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے دوران حفظان صحت کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی شرائط کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے مذہبی مقامات میں کمیونٹی کچن چلانے کی اجازت دی
مزید کہا گیا ہے '14 جون کو مذہبی مقامات / عبادت گاہوں کے لیے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) پر دینی اداروں کے ذریعہ احتیاط کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔'
مرکز کی ہدایات کے مطابق حکومت پنجاب نے سینما ہال، جمنازیم، سوئمنگ پول، تفریحی پارکس، بار تھیٹر، آڈیٹوریم، اسمبلی ہال اور اسی طرح کے مقامات کو 30 جون تک نہیں کھولی جائینگے اور نہ ہی اسکولوں ، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔