واضح رہے کہ راہل گاندھی نے پلوامہ خودکش حملے کی پہلی برسی مرکزی حکومت سے تیں سوالات کیے ہیں۔ اس حملے سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا؟ حملے کی تحقیقات کا نتیجہ کیا نکلا؟ بی جے پی حکومت میں ابھی تک سکیورٹی چوک کے لیے کس کو جوابدہ ٹھہرایا گیا ہے؟
پلوامہ سانحہ: راہل گاندھی کے ٹویٹ پر بی جے پی کا ردعمل - پلوامہ خودکش حملے کی پہلی برسی پر مرکزی حکومت پر تیں سوالات کیے
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے پلوامہ خودکش حملے سے متعلق راہل گاندھی کے ٹویٹ پر کہا کہ کیا آپ فائدے سے بالاتر سوچ سکتے ہیں؟
سمبت پاترا نے راہل گاندھی کے سوالات پر روعمل میں ٹویٹر پر لکھا کہ ' یہ ایک خوفناک حملہ تھا اور یہ ایک شرمناک تبصرہ ہے۔ کس نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا؟ مسٹر گاندھی کیا آپ فائدے اور نقصان سے بالاتر ہوکر نہیں سوچ سکتے؟ بلکہ نہیں یہ نام نہاد 'گاندھی' خاندان کبھی بھی فوائد سے بالاتر نہیں سوچ سکتا۔ ان کی روحیں بھی بدعنوان ہیں'۔
گذشتہ برس 14 فروری کو اس خودکش حملے میں 40 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری نوجوان عادل احمد ڈار نے انجام دیا تھا۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔