اردو

urdu

By

Published : Jun 17, 2020, 8:47 AM IST

ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: پڈوچیری میں دو اضلاع سے متصل سرحد سیل

پڈوچری کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمل ناڈو اور بیرون ممالک سے واپس آنے والے لوگوں کی نگرانی کے لیے آج سے سخت احتیاط برتنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

کووڈ 19: پڈوچیری میں دو اضلاع سے متصل سرحد سیل
کووڈ 19: پڈوچیری میں دو اضلاع سے متصل سرحد سیل

کوروناوائرس کے نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد مرکز کے علاقے پڈوچری نے تمل ناڈو کے دو اضلاع کے ساتھ اپنی سرحد سیل کر دی ہے۔

پڈوچری کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمل ناڈو اور بیرون ممالک سے واپس آنے والے لوگوں کی نگرانی کے لیے سخت اقدامات آج سے جاری رکھیں جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ وی نارائناسمی نے کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی علاقے کو سیل کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ پڑوسی ممالک چنئی سے زیادہ لوگوں کی آمد اور بیرون ممالک میں پھنسے افراد کی واپسی ہیں۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ' تمام بین ریاستی سرحدوں پر کڑی نگرانی کی جائے گی اور پڑوسی ملک تمل ناڈو اور چنئی سے کسی کو بھی پڈوچری میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ طبی جانچ نہ کریں۔'

وی نارائناسمی نے کہا کہ کووڈ 19 مقامی لوگوں کی وجہ سے نہیں پھیلا ہے۔ یہ صرف پڑوسی چنئی اور تمل ناڈو کے اضلاع وامل پورم اور کڈلور بیرون ممالک سے پڈوچیری واپس آنے والے افراد کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جو افراد تمل ناڈو سے فیملی تقریبات، جنازوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر پڈوچیری آرہے ہیں وہ مرکزی علاقے میں اس وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ضلع کلکٹرز کو بدھ سے ہی پابندیوں کے نفاذ کے سلسلے میں انتہائی سختی سے کام لینے کو کہا گیا ہے۔

نارائن سوامی نے اس سے قبل مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی تھی اور پڈوچری میں داخل ہونے والے بیرونی لوگوں کی نگرانی اور باندشیں مزید سخت کرنے سے متعلق ایک تفصیلی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details