اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھاگلپور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوامی جلسہ - بنکر لیڈر حاجی علیم انصاری

مرکزی وزیر اور آرہ کے رکن پارلیمنٹ اشونی کمار کے آبائی وطن بھاگلپور کے دریاپور گاؤں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک عوامی میٹنگ ہوئی جس میں سنیچر کو منعقد ہونے والی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔

بھاگلپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوامی جلسہ
بھاگلپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوامی جلسہ

By

Published : Feb 22, 2020, 1:56 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:29 AM IST

اس موقع پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے بنکر لیڈر حاجی علیم انصاری نے کہا کہ یہ کالا قانون ملک کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگا اس سے آپسی بھائی چارہ، اتحاد و محبت کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس کو واپس نہیں لیا جا تا تب تک یہ تحریک جا ری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے باشندہ ہیں اور یہیں پلے بڑھے ہیں اور یہی رہیں گے اور یہیں مریں گے۔ اس موقع پر للن پاسوان نے کہا کہ جب ووٹ لینے کا وقت ہوتا ہے تو ہم لوگ ایس سی، ایس ٹی، دلت ہندو ہو جاتے ہیں اور جب ہم براہمنوں کے گھر جاتے ہیں تو ان کا گھر ناپاک ہو جا تاہے۔

مندر جاتے ہیں تو مندر ناپاک ہو جا تا ہے ابھی رام مندر ٹرسٹ بنا تو ہم ہندو نہیں تھے،اسی لئے میں کہتا ہوں کہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ہندو نہیں ہیں اگر رہتے توان لوگوں کے کہیں آنے جانے سے چھوا چھوت کا ناٹک نہیں کیا جا تا۔

اس موقع پر محمد عثمان ، حاجی امتیاز، مولانا عین الحق مظاہری، مولانا نثار وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ ان لوگوں نے دلت مسلم اتحاد پر زور دیا تاکہ حکومت کے خلاف مظاہروں کو مزید تقویت بخشی جائے۔ اس موقع پر چیرمین حاجی محمد انصاری، فرقان انصاری، عبید اللہ انصاری، راجو پاسوان وغیرہ موجود تھے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details