'ہر فرد کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں' - نو اگست انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک
نائب صدر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ 'ہر فرد کو ترقی کے مواقع دے کر ملک ایک نئی سطح پر پہنچے گا'۔
نائب صدر وینکئیا نائیڈو نے ہر فرد اور ہر تنظیم کو اس کی انفرادی اور موروثی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا پورا موقع دینے کی اپیل کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'اس عمل سے ہمارا ملک ترقی کی نئی سطح پر پہنچ سکتا ہے'۔
نائیڈو نے 'نو اگست انگریزوں بھارت چھوڑو تحریک' کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک مضمون شیر کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'ہر شہری کو بااختیار بنانا اور اہل بنانا ضروری ہے تاکہ اسے جدت کے مواقع میسر ہو سکیں۔ تاکہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکے'۔
وینکئیا نائیڈو نے کہا کہ 'بھارت نے 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی، وہ نہ صرف نوآبادیاتی حکمرانی کی بیڑیوں سے آزاد ہوا، بلکہ غزنوی کے حملوں کے بعد سے اس نے 1000 سال کے سیاہ دور کے جبر اور استحصال کی میراث کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے'۔
- مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرین کا علاج ہوا سستا