نوجوانوں نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ ملک کی خدمت کے لئے انہیں سرحد پر بھیجیں وہ بغیر کسی معاوضہ کے ملک کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دیوبند علاقہ کے موضع کڑی میں آج چینی صدر کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔
دیوبند کے دیہی علاقوں میں چین کے خلاف شدید احتجاج - deoband protest
سہارنپور کے دیوبند علاقے کے دیہی علاقوں کے لوگوں نے چینی صدر کا علامتی پتلا نذر آتش کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور تمام ملکی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ چین کا سامان نہ خریدیں اور چین کی مصنوعات کامکمل طورپر بائیکاٹ کریں۔
چینی فوجیوں کے ذریعہ ہمارے فوجیوں کو شہید کرنے پر چین کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، آج دیوبند دیہات کے جوانوں نے گاﺅں میں پرجو ش انداز میں چین کے خلاف نعرے بازی کی، اس کے ساتھ ہی نوجوانوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ حکومت چین کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
نوجوانوں نے تمام لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ چین کی چیزیں نہ خریدیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمیں سرحد پر جانے کا موقع دے ہم اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اپنے جوانوں کا انتقام لینا چاہتے ہیں۔