اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہرائچ میں ننکانہ صاحب واقعہ کے خلاف احتجاج - اترپردیش کے ضلع بہرائچ

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں آج قومی یکجہتی و مذہبی رواداری کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں ننکانہ صاحب گردوارہ پر حملے کے خلاف مسلم رہنماؤں و نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بہرائچ میں ننکانہ صاحب واقعہ کے خلاف احتجاج
بہرائچ میں ننکانہ صاحب واقعہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 6, 2020, 7:09 PM IST

بہرائچ تعلیمی سوسائٹی کے بینر تلے آج مسلم رہنما اور نوجوانوں نے ننکانہ صاحب پر ہوئے حملہ کے خلاف احتجاج کر جلوس نکالا اور کلیکٹریٹ پہنچ کر شہر مجسٹریٹ جے پرکاش کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

بہرائچ میں ننکانہ صاحب واقعہ کے خلاف احتجاج

ننکانہ صاحب میں ہوئے اس واقعہ کے خلاف مسلمانوں کے اس احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عالم سرحدی نے کہا کہ بھارت ایک قومی یکجہتی والا ملک ہے اور پاکستان میں ننکانہ صاحب کا جو واقعہ پیش آیا ہے اس کی وجہ سے سکھ بھائی کافی پریشان ہے ہم بھارتی مسلمان اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔

جلوس میں شامل سبھی مظاہرین نے ننکانہ صاحب کے متاثرین کو انصاف دلانے اور شرپسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details