شمال مشرقی ریاست آسام میں آج شہریت ترمیمی بل کے خلاف بند کا اعلان کیا گیا ہے اور ریاست کے متعدد مقامات پر اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں آج آسام بند
آج لوک سبھا میں متنازع شہریت ترمیمی بل پیش کیا جائے گا اس بل کی حزب اختلاف جماعتوں سمیت متعدد سماجی وملی تنظیوں کی جانب سے زبردست مخالفت کی جا رہی ہے ۔
متنازع شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں آج آسام بند
آل آسام سوتیا اسٹوڈینٹ یونین نے بارہ گھنٹے کی ہڑتال کی کال دی ہے۔ وہیں آسام یوا منچ آل آسام کوچ راجبنگشی اسٹوڈینٹ یونین کے ایم ایس ایس اور بیر لچت سینا نے بھی آج بند کا اعلان کیا ہے۔
وہیں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے، اس دوران مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر اپنا احتجاج درج کیا ہے۔