اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'غریب علاقوں کا پانی فروخت کردیا جاتا ہے' - TMC

غریب علاقوں کا پانی محکمہ کے بد عنوان افسران کی نگرانی میں پانی مافیاؤں، ہوٹلوں، سروس سینٹرز اور بلڈرز کو فروخت کردیا جاتا ہے

Protest for water in Mumbai while it is raining

By

Published : Jul 1, 2019, 8:32 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:11 PM IST

ممبئی اور تھانے، ممبرا اور بھیونڈی میں گذشتہ جمعہ سے تیز بارش ہونے کے باوجود مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے مسلم علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔

'غریب علاقوں کا پانی بد عنوانی کے تحت فروخت کردیا جاتا ہے'

پانی کی قلت اور پریشر کم ہونے کی وجہ سے ممبرا کے لوگوں نے پانی سپلائی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔

این سی پی نے محکمہ کے دفتر کی طرف مورچہ نکالا، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے بھی حصہ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں ہنڈا اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

پانی سپلائی بہتر نہ ہونے کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور احتجاجاً واٹر سپلائی محکمہ کے احاطہ میں کپڑے دھوکر منفرد انداز میں احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مسلم اور غریب علاقوں کے حصے کا پانی محکمہ کے بد عنوان افسران کی نگرانی میں پانی مافیاؤں، ہوٹلوں، سروس سینٹرز اور بلڈرز کو فروخت کردیا جاتا ہے۔

محکمہ کے افسران نے پانی سے متعلق پریشانیوں کو 15 روز میں ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:11 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details