ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور میں سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر کے اعلان پر، رات کے 9 بجے 9 منٹ کے لیے سابق کابینی وزیر اور سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری کمال اختر کے دفتر میں چراغ روشن کیے گئے۔
اس موقع پر، سابق وزیر کمال اختر نے کہا کہ' بی جے پی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران تالی اور تھالی بجانے کا کام کر کے ملک کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سمجھنا چاہئے کہ اس وقت کورونا کے ساتھ ساتھ ملک میں بے روزگاری سب سے بڑی وبا ہے۔ یہ اقدام پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر بے روزگار نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کے گھر کے اندھیروں کو دور کرنے اور سوئی ہوئی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔