اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - کابینہ میں شہریت ترمیمی بل پاس

احتجاجی مظاہرے میں مختلف تنظیموں نے شرکت کرتے ہوئے آئندہ وقت میں ہونے والے نقصانات پر تشویش ظاہر کی۔ شہریت ترمیمی بل کے خلاف سیاسی و سماجی شخصیات سڑک پر آکر احتجاج کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت
شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Dec 5, 2019, 10:32 PM IST

کابینہ میں شہریت ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد دہلی کے جنتر منتر پر سوشل دیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس احتجاجی مظاہرے میں مختلف تنظیموں نے شرکت کرتے ہوئے آئندہ وقت میں ہونے والے نقصانات پر تشویش ظاہر کی۔ شہریت ترمیمی بل کے خلاف سیاسی و سماجی شخصیات سڑک پر آکر احتجاج کر رہے ہیں۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر ایڈوکیٹ شرف الدین آحمد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' اس بل کے پاس ہونے کے بعد نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایس ڈی پی آئی کے نیشنل سیکریٹری تسلیم رحمانی کا کہنا ہے کہ یہ بل ہندو مسلم اتحاد کی جڑوں میں زہر گھولنے کا کام کرے گا۔

مزید پڑھیں: ملک میں خوف کا ماحول ہے

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پڑوسی ملکوں میں صرف پاکستان اور بنگلہ دیش ہی نہیں بلکہ سری لنکا بھوٹان اور میانمار بھی ہیں، اس طرح گر کسی مخصوص طبقے کو اس بل سے دور رکھا جائے گا تو اس سے ملک کی شبیہ داغدار ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details