اردو

urdu

'دستور بچاؤ ملک بچاؤ'

احتجاج میں بلا امتیاز ہرطبقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہے، تو یہ مظاہرہ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔

By

Published : Dec 18, 2019, 10:14 PM IST

Published : Dec 18, 2019, 10:14 PM IST

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

بھارتی ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز تھے، جن پر ترمیمی بل منظور نہیں، کالا قانون واپس لو جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

اس میں بلا امتیاز سماج کے ہندو مسلمان سبھی نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہے، تو یہ مظاہرہ نہیں، تحریک ہو گی۔

ویڈیو

اس کے لیے تمام باشندگان تن من دھن کی بازی لگا دیں گے، ان کا کہنا ہے کہ جس طرح ان کے اسلاف نے اس ملک کو آزاد کرانے میں اپنی جانوں کی قربانی دی تھی، اسی طرح وہ بھی اس غیر انسانی قانون کو واپس کروا کر ہی دم لیں گے۔

اس موقع پر سماج کے سیاسی اور سماجی رہنماوں کے ساتھ مولانا سہراب عالم ندوی، آفتاب عالم ندوی، مولانا شہنواز بدر قاسمی اور بہار بام سیف کے ذمہ دار ہرش چندر منڈل نے بھی شرکت کی۔

شہر کے گنگجلہ مدرسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے جلوس کی شکل میں جمع ہو کر، دستور بچاؤ، ملک بچاو، سی اے اے اور این آر سی واپس لو، ہندو مسلم سکھ عیسائی، آپس میں ہم بھائی بھائی، جیسے نعروں کے ذریعے شنکر چوک ہوتے ہوئے اسٹیڈیم پہنچے بعد ازاں ڈی ایم کے معرفت صدر جمہوریہ کو سی اے اے واپس لینے سے متعلق ایک میمورنڈم بھی دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details