حیدرآباد کے بارکس علاقے میں مسلسل احتجاج نہ سہی لیکن روزانہ شام کے اوقات میں 'بارکس میدان' میں احتجاج منظم کیا جارہا ہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد کثیر لوگوں نے شرکت کی۔
ویڈیو: بارکس میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج اس میں مقامی افراد اور سماجی کارکنان عوام کو متنازع قوانین کی معلومات فراہم کرتے ہؤے اس کے نقصانات سے واقف کروا رہے ہیں۔
علاقائی مہمان مقررین کو بھی اس موضوع پر خطاب کیلئے مدعو کیا جاتا ہے۔
احتجاج میں مظاہرین پوسٹر تھامے ہوئے واضح رہے کہ بارکس عرب آبادی والا علاقہ ہے جہاں آصف جاہی حکمرانوں کے خدمت گزار قیام پذیر تھے۔
بارکس کے بچوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی عرب روایت کے مطابق یہاں کے باشندوں کے پاس ان کے اجداد کے دستاویزات موجود ہیں لیکن سرکاری دستاویزات جیسے برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ کم ہی کم ہی لوگوں کے پاس پائے جاتے ہیں۔
احتجاج میں مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے مزید پڑھیں: دارالعلوم نے مظاہرے ختم کرنے کی کوئی اپیل جاری نہیں کی: مہتمم دارالعلوم دیوبند
مقامی افراد نے بتایا کہ یہ حکومت کی غلط پالیسی ہے اور وہ اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور اس کی منسوخی تک جد و جہد کرتے رہیں گے۔