اس موقع پر پڑتاب گڑھ کے ایک شاعر نیاز پڑتاپ گڑھی بھی پہنچے اور سی اے اے کے خلاف اپنی عزلیں اور نظمیں سنا کر مظاہرین کا حوصلہ بڑھایا۔
سی اے اے کے خلاف احمدآباد میں احتجاج - ahmadabad news
سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے سڑکوں کے ساتھ اب محلوں اور چالیوں میں شروع ہو چکے ہیں۔ جی ہاں احمدآباد کی پجاری کی چال میں گزشتہ 15 دنوں سے مسلم خواتین احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہیں۔
سی اے اے کے خلاف احمدآباد میں احتجاج
نیاز پڑتاپ گڑھی نے اس موقع پر کہا کہ ہم جہاں بھی سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں وہاں جا کر ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور ہم پوری طرح سی اے اے ، آین آر سی کی مخالفت کر رہے ہیں ہیں۔
اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انقلابی نعرے لگا کر سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ خواتین کا کہنا کہ جب تک سی اے اے کو واپس نہیں لیا جائے گا تب تک ہم دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:47 PM IST