اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈرائنگ کے ذریعے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت - children apposing caa nrc

ریاست گجرات کے داراحکومت احمدآباد میں گزشتہ ماہ سے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہی خواتین کا ساتھ دینے کے لیے الگ الگ ریاستوں سے لوگ پہنچ گئے ہیں جبکہ اب بچوں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ڈرائنگ کے ذریعے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت
ڈرائنگ کے ذریعے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت

By

Published : Feb 10, 2020, 12:02 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:49 PM IST

احمد آباد میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ الگ انداز میں دکھائی دے، اس کے لیے نئے طریقے سے احتجاج کیا جا رہا ہے، ایسے میں آج اجیت میل دھرنے میں بڑی تعداد میں بچوں نے ڈرائنگ اور پینٹنگز بنا کر مظاہرہ کیا۔

ڈرائنگ کے ذریعے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت

معصوم بچوں نے 'نو' سی اے اے، 'نو' این آر سی، 'نو' این پی آر، قومی پرچم، حراستی کیمپ، گاندھی جی، ٹیپو سلطان، قدرتی مناظر جیسے پوسٹرز لے کر احتجاج کیا۔

لوگوں نے کہا کہ 'ہمیں سی اے اے سے آزادی چاہیے۔ ہم ملک میں ایکتا اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، دو مذاہب کے مابین کشیدگی پیدا کرنے والی سیاست ہمیں برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جب تک سی اے اے واپس نہیں لیا جائے گا تب تک یہاں احتجاج جاری رہے گا۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آراء نے ڈرائنگ بنانے والے بچوں سے خصوصی بات چیت کی دیکھئے یہ ویڈیو۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details