اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مناسب تغذیہ ملک کے ہر شخص کا حق: شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ مناسب تغذیہ ملک کے ہر شخص کا حق ہے ، جس کے لئے مودی سرکار دن رات کوشاں ہے ۔

Proper nutrition is the right of every person in the country: Shah
مناسب تغذیہ ملک کے ہر شخص کا حق: شاہ

By

Published : Oct 16, 2020, 8:11 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آٹھ فصلوں کے لئے نئے 17 نئے بیجوں کی اقسام کو ملک کے لئے وقف کئے جانے بعد مسٹر شاہ نے یہ بات سلسلہ وار ٹویٹ کر کے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا ’’ آج زرعی شعبے کے لئے تاریخی دن ہے۔ آٹھ فصلوں کے 17 نئے بیجوں کی اقسام کسانوں کو وقف کرنے کے لئے میں وزیر اعظم اور وزیر زراعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ یہ فصلیں ہندوستان کو گرین ریولیوشن سے ایور گرین ریولیشن تک لے جائیں گی ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مناسب تغذیہ ملک کے ہر شخص کا حق ہے ، جس کے لئے مودی سرکار دن رات کوشاں ہے۔ وزیر اعظم کے ان دور اندیش فیصلوں سے نہ صرف غریب سے غریب شخص تک مناسب تغذیہ پہنچے گا بلکہ اس سے ہمارے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

مسٹر شاہ نے کہا ’’ مودی حکومت زرعی شعبے کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو غذائی تحفظ فراہم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے ۔ ان نئی فصلوں کی غذا کی قیمت تین گنا زیادہ ہوگی ، جو ایک عام تھالی کو غذائی اجزاء میں تبدیل کردے گی جو پروٹین ، کیلشیم اور آئرن جیسی ضروری غذائیت سے بھرپور ہوگی‘‘ ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details