رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ اگر فلم پروڈیوسرز اور ڈائرکٹرز نے ایسا نہیں کیا تو آر پی آئی کے کارکنان مظاہرے کے لیے سڑکوں پر اتریں گے اور ایسی فلموں کی شوٹنگ روک دی جائے گی۔
اٹھاؤلے نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں اداکار اور اداکاراؤں کو ملک کا نوجوان طبقہ اپنا رول ماڈل مانتا ہے لیکن سشانت کیس کے بعد ممبئی میں نارکوٹس کنٹرول بیورو کے ذریعہ کی گئی جانچ میں پہلی نظر میں جو ثبوت سامنے آئے ہیں اس سے بالی ووڈ کا اصلی چہرہ لوگوں کے سامنے آگیا ہے۔