پروفیسر ایوب خان نے سبکدوش وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز سے 28 فروری 2020کی دوپہر میں یونیورسٹی کا جائزہ کیا۔ انہیں مانو ایکٹ (1997) کے قواعد 2(7) کے تحت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
پروفیسر ایوب خان کا اردو یونیورسٹی میں بحیثیت پرو وائس چانسلر 27 مارچ 2019کو تقرر عمل میں آیا تھا۔ اس سے قبل وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں شعبہ ریاضی سے وابستہ تھے۔
اس سے قبل انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں بھی طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ پروفیسر ایوب خان نے دہلی یونیورسٹی سے ریاضی میں ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی ہے۔ ان کے تحت 15 اسکالرس نے تاحال ڈاکٹریٹ مکمل کی ہے۔