ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام میں واقع ماروتی سوزوکی مانیسر پلانٹ میں دوبارہ پروڈکشن شروع ہو رہا ہے۔ کمپنی تقریبا 50 دن کے وقفے کے بعد کاروں کی پروڈکشن شروع کرنے جارہی ہے۔ ماروتی سوزوکی اس وقت مانیسر پلانٹ میں صرف ایک شفٹ میں کام کرائے گی۔
ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام صنعتیں بند ہوگئیں۔ ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں یہ صنعت دوبارہ کھولی جارہی ہے، کچھ ملازمین کے ساتھ حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صنعت کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ماروتی سوزوکی نے ملک بھر میں صرف 600 ڈیلرشپ کھولی ہیں۔ ایک اور ماروتی پلانٹ گروگرام کے سیکٹر 18 میں واقع ہے۔ جو فی الحال نہیں کھولی جارہی ہے۔