اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرینکا نے منی منجری کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کیا کہ نوجوان افسر منی منجری کی خودکشی کی خبر افسوسناک ہے۔ منی منجری نے انتظامیہ کے کام پر سوال اٹھائے ہیں۔

priyanka
priyanka

By

Published : Jul 8, 2020, 2:19 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز اتر پردیش میں پی سی ایس آفیسر منی منجری کی خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کنبہ کو انصاف ملنا چاہئے۔

پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ نوجوان افسر منی منجری کی خودکشی کی خبر افسوسناک ہے۔ منی منجری نے انتظامیہ کے کام پر سوال اٹھائے ہیں۔ ریاستی حکومت کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی واڈرا کا ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ "بلیا میں تعینات غازی پور کی رہنے والی منی منجری کے بارے میں افسوسناک خبر موصول ہوئی، خبروں کے مطابق انہوں نے انتظامیہ کے کام کرنے کے طریقے پر سخت سوالات اٹھائے تھے۔ اس کے لئے منی منجری کے کنبہ کو انصاف ملنا چاہئے، تمام حقائق بے نقاب ہوں اور منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے۔‘‘

اترپردیش کے بلیا ضلع میں تعینات خاتون پی سی ایس افسر کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو موقع سے ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے، جس میں خاتون افسر نے انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے خود کو سیاست میں پھنسائے جانے کی بات لکھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details