پرینکا نے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ قبل بسوں کا بندوبست کیا جاتا تو مزدوروں کو تکلیف نہ ہوتی۔
انہوں نےٹویٹ کیا کہ"تارکین وطن مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھر جانے کے لئے غازی آباد کے رام لیلی میدان میں منتظر ہے۔ اترپردیش حکومت کی طرف سے کوئی انتظام نہیں ہے۔ اگر ایک ماہ قبل ان کی نقل و حمل کا کوئی مناسب طریقہ کار تشکیل دیا جاتا تو مزدوروں کو اتنا نقصان نہیں اٹھانا پڑتا۔ "
انہوں نے دعوی کیا کہ یوپی حکومت نے تارکین وطن مزدوروں کو ان کے گھروں کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی۔
"کل ہم نے 1000 بسوں کا بندوبست کیا۔ یوپی سرکار سے بات کی۔ جب ہم بسوں کو بارڈر پر لائے تو یوپی حکومت نے سیاست کرنا شروع کردیا اور یہاں تک کہ مزدوروں کو لے جانے کی اجازت نہیں دی۔ پرینکا نے کہا حکومت مصیبت میں لوگوں کی مدد کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اور اگر کوئی مدد کی پیشکش کرتا ہے تو اسے انکار کردیا جاتا ہے "
کانگریس رہنما نے اتوار کے روز اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے کانگریس پارٹی کے ذریعہ بندوبست کی جانے والی بسوں کو ریاست میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی، تاکہ تارکین وطن مزدوروں کو گھروں میں واپس منتقل کیا جاسکے۔