پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز ٹوئیٹ کرکے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اس بینک میں پیسہ جمع ہے انہیں بہت بڑی پریشانی کا سامنا ہے اور گھپلہ کرنے والے آرام سے بیٹھے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ یہ گھپلہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے ، لہذا اس خاموشی کو انہیں توڑنا چاہئے اور اکاؤنٹ ہولڈرز کے مفاد میں ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔
پی ایم سی بینک کرپشن میں حکومت کی خاموشی خطرناک: پرینکا
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک (پی ایم سی) کے معاملے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ قبول کرنا چاہئے کہ بینک کا گھپلہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے۔
گاندھی نے کہا ، ’’پی ایم سی بینک گھپلہ میں ، بڑے لوگ آرام کر رہے ہیں اور عام اکاؤنٹ ہولڈرز کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اکاؤنٹ ہولڈر سنجے گلاٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، لیکن بی جے پی حکومت یہ ماننے کو تیار نہیں ہے کہ ملک اس کی غلط پالیسی سے پریشان ہے اور اس صورتحال میں حکومت کو اقدامات کرنا چاہئے۔
اس کے ساتھ ہی ، انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈر سنجے گلاٹی کی بینک گھپلے کی اطلاع کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ اس کے بینک میں 90 لاکھ روپے تھے۔
اطلاعات کے مطابق ، پیر کے روز ، وہ بینک گھپلہ کے خلاف احتجاج میں بھی شامل تھے۔ کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ جب سے بینک میں جمع رقم کی واپسی پر پابندی عائد تھی تب سے وہ پریشان تھے۔