اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اقتصادی بحران کو حل کیا جائے' - حکومت اقتصادی بحران کو حل کرنےکی کوشش کرے

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے حکومت پر اقتصادی بحران کے حالات کو چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اصلیت پر پردہ ڈالنے کے بجائے حکومت کو اس سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہیے'۔

'حکومت اقتصادی بحران چھپانے کے بجائے اسے حل کرنےکی کوشش کرے'

By

Published : Sep 3, 2019, 1:11 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:54 AM IST

پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’کسی جھوٹ کو سو بار کہنے سے جھوٹ سچ نہیں ہوجاتا۔بی جے پی حکومت کو یہ اعتراف کرنا چاہیے کی معیشت میں تاریخی بحران ہے اور انہیں اسے حل کرنے کے اقدامات کی طرف بڑھنا چاہئے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ 'ملک اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اس کی خبرسب کو ہے اس لئے میڈیا مینجمنٹ کے ذریعہ اسے چھپانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے'۔
انہوں نے کہا ''بحران کا حال سب کے سامنے ہے۔حکومت کب تک ہیڈ لائن مینجمنٹ سے کام چلائےگی''
واضح رہے کہ دو دن پہلے کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھی اقتصادی بحران کے سلسلے میں حکومت پر سخت طنز کیاتھا اور حکومت کو اس کا حل نکالنے کا مشورہ دیا تھا۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا تھا کہ 'ملک کا اقتصادی بحران بدنظمی کا شکار ہوا ہے۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں کسی طرح کی سیاست کیے بغیر ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کی کوشش کرنا چاہیے کیونکہ ملک طویل اقتصادی بحران کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details