محترمہ گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ صحافیوں کو سکیورٹی دینے میں یہ حکومت ناکام ثابت ہورہی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران ہر ماہ ایک صحافی کا قتل ہورہا ہے۔
'صحافیوں کو سکیورٹی دینے میں حکومت ناکام' 'صحافیوں کو سکیورٹی دینے میں حکومت ناکام' انہوں نے کہاکہ' انتظامیہ خود صحافیوں کے تئیں ناپسندیدہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ خبر لکھنے پر ریاست میں مسلسل صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں۔
'صحافیوں کو سکیورٹی دینے میں حکومت ناکام' مزید پڑھیں:
انہوں نے ریاست میں صحافیوں کے قتل کی تاریخ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ '19 جون کو شبھم منی ترپاٹھی کا قتل، 20 جولائی کو وکرم جوشی کا قتل، 24 اگست رتن سنگھ کا قتل۔ بلیاء میں گذشتہ تین ماہ میں تین صحافیوں کے قتل۔ گیارہ صحافیوں پر خبر لکھنے کے سبب ایف آئی آر درج۔ اترپردیش حکومت کا صحافیوں کی سکیورٹی اور آزادی کے سلسلے میں رویہ قابل مذمت ہے'۔