اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'صدر کے عہدے کے لئے پرینکا گاندھی بہترین امیدوار'

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی واڈرا  کانگریس کی صدر منتخب ہوتی ہیں تو ان کو سبھی لیڈروں اور کارکنوں کی حمایت حاصل ہوگی۔

امریندر سنگھ

By

Published : Jul 30, 2019, 3:31 PM IST

ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ وہ کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹنے کے راہل گاندھی کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔

امریندر سنگھ

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نوجوانوں کا ملک ہے اور نوجوان لیڈر ہی اس کی قیادت کرنے کے لئے مناسب ہے۔

پرینکا گاندھی کانگریس پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لئے بہترین اور پسندیدہ امیدوار ہوں گی لیکن اس بارے میں فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی پر منحصر ہے جو اس معاملے پر فیصلہ لینے کی مجاز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرینکا ذہین اور ملک کی ضرورت کو سمجھنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ان میں کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے اہلیت ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی پارٹی لیڈروں اور ورکروں کی حمایت حاصل کرلیں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلی نے پہلے بھی کانگریس کی قیادت کسی نوجوان لیڈر کو سونپنے کی حمایت کی تھی۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے واضح کیا کہ محترمہ واڈرا پارٹی صدر کے عہدے کے لئے پوری طرح اہل ہیں کیوں کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ہوئی شکست کے بعد پارٹی کوپھر سے منظم کرنے کے لئے ایک نوجوان لیڈر کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی نے اناؤ آبروریزی واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم جنگل راج میں رہ رہے ہیں۔ ہم اپنی بیٹی کی حفاظت نہیں کرسکتے اور ان کو انصاف نہیں دے سکتے تو ہم ایک قوم کے طور پر تباہ ہوجائیں گے۔
قانون کی برتری ہر قیمت پر قائم رہنی چاہئے۔ انہوں نے یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کی اپیل کی اور ہر قیمت پر انصاف اور متاثرہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے جانچ کے احکامات دینے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details