اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرینکا کے فون کو 'ہیک' کرنے کی کوشش

کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو وہاٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹیکسٹ میسیج ملا تھا۔ اس پیغام میں ان کے فون کو ہیک کرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی

By

Published : Nov 3, 2019, 6:12 PM IST

Updated : Nov 3, 2019, 8:59 PM IST

ایک پریس کانفرنس میں رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ 'پرینکا گاندھی کو وہاٹس ایپ کے ذریعے ایک میسیج موصول ہوا تھا جیسے ان لوگوں کو ملا تھا جن کے فون اسپائی ویئر کے حملے کا شکار ہوئے ہیں۔'

سرجے والا نے یہ نہیں بتایا کہ پرینکا گاندھی کو کب یہ پیغام ملا تھا۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کانگریس اتنے دنوں تک اس معاملے پر خاموش کیوں رہی۔

کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ 'اس نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل صحافی اور سیاست داں کی جاسوسی کے لیے اسرائیل کی این ایس او کمپنی کا سہارا لیا'۔

سرجے والا نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت کے ذریعے غیرقانونی اور غیر آئینی طریقے سے لوگوں پر نظر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔'

Last Updated : Nov 3, 2019, 8:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details