پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ جب مرکزی حکومت بجٹ میں کسانوں کے مفادات کی کھوکھلی باتیں کررہی تھیں اسی وقت اترپردیش کے باندا میں کسان کی خودکشی کا واقعہ حکومت کے دعووں کی قلعی کھول رہا تھا۔
پرینکا گاندھی کی مرکزی حکومت پر تنقید - کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے قرض کی وجہ سے کسانوں کی خودکشی پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دعوؤں کی قلعی کھولنے والے ان واقعات پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
![پرینکا گاندھی کی مرکزی حکومت پر تنقید کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5956851-67-5956851-1580839960149.jpg)
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا
انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں قرض کے سبب کسان کے خودکشی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں لیکن بی جے پی کو اس کی کوئی فکر نہیں کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ بینک اور ساہو کاروں کے قرض سے پریشان کسان نے خودکشی کی، خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسان پیسہ نہیں ہونے کی وجہ سے بچوں کو اسکول بھیجنا بھی بند کردیا تھا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:23 AM IST