اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کم از کم آمدنی منصوبے پر بی جے پی عوام کو گمراہ کررہی ہے: کانگریس - بی جے پی عوام کو گمراہ کررہی ہے

کانگریس نے بی جے پی پر غریبوں کے لیے کم از کم آمدنی منصوبہ(انصاف) کے سلسلے میں عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی اسکیم کو بند کیے بغیر الگ سے نافذکی جائے گی۔ اس کے تحت سالانہ دی جانے والی 72 ہزار روپیے کی رقم خاندان کے خواتین کے کھاتے میں جمع کرائی جائے گی۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 26, 2019, 8:19 PM IST

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی اور بی جے پی پر امراء کو پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے غریبی کا خاتمہ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں۔ ان کے مطابق ملک کے 25 کروڑ عوام کو فائدہ پہنچانے والی کم از کم آمدنی کی گارنٹی دینے والی اسکیم کا اعلان کرکے تاریخی کام کیا ہے۔

متعلقہ تصویر

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت شہراور دیہات کے تمام غریب خاندانوں کو سالانہ 72 ہزار روپیے کی رقم ملے گی اور یہ رقم خاندان کی خاتون کے کھاتے میں جمع ہوگی۔ کانگریس کے صدر کی یہ اسکیم ملک کے تمام غریبوں کی مفلسی کو ختم کرنے کی اسکیم ہے۔ انہوں نےتعجب کا اظہار کیا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی غریبی کا خاتمہ کرنے والی اسکیم کی مخالفت کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ مسٹر مودی نے اپنے تاجر دوستوں کا 3.17 لاکھ کروڑ روپیے کا قرض معاف کر دیا لیکن مسٹر گاندھی اگر غریبوں کو چھ ہزار روپیے فی ماہ دینے کی بات کرتے ہیں تو اس کی مخالفت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ہر سال 72 ہزار کروڑ روپیے دینے کی اس اسکیم کی مخالفت کرکے بی جے پی نے اپنی غریبی مخالف ذہنیت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details