اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیام انسانیت فورم کی جانب سے ذریعہ قیدیوں کی رہائی - payam insaniyat fourm

عالم شہرت یافتہ مولانا علی میاں صاحب نے اپنے زندگی میں سماج میں بھائی چارہ بڑھانے کے لئے تحریک چلائی تھی۔ اسی نقشے پر پیام انسانیت فورم آج کام کر رہی ہے، جس کا مقصد سماج کے بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے اور غربت کی بنیاد پر کسی سے ناانصافی نہ ہو۔

پیام انسانیت فورم کی جانب سے ذریعہ قیدیوں کی رہائی
پیام انسانیت فورم کی جانب سے ذریعہ قیدیوں کی رہائی

By

Published : Jan 18, 2020, 3:34 PM IST

پیام انسانیت فورم سماج کے ضرورت مند کے لئے کام کرتی آرہی ہے۔ ان میں سے ایک کام جیل میں بند قیدیوں کو رہا کروانے کا بھی ہے، جو قیدی غربت کی وجہ سے اپنا جرمانہ ادا نہیں کر پاتے ان کے لئے جرمانہ جمع کرکے جیل سے رہا کروانے کا کام کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں آج لکھنؤ ضلع جیل سے پیام انسانیت فورم نے 11 قیدیوں کو ضمانت دے کر رہا کروایا۔

پیام انسانیت فورم کی جانب سے ذریعہ قیدیوں کی رہائی

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران گونڈا ضلع کے انوپ تیواری نے کہا کہ مجھے چوری اور ڈکیتی کے الزام میں سزا ہوئی تھی لیکن اب میں ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا جرمانہ ادا کیا۔

انوپ تیواری نے کہا کہ اب گھر جاکر محنت مشقت کر کے گھر چلائیں گے اور اب میں کبھی چوری نہیں کروں گا۔کولکاتا کے رہنے والے ہرے کرشنا چودھری نے بتایا کہ انہیں نقلی نوٹ کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چودھری نے اپنے زندگی کے دو سال جیل میں بتائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیام انسانیت فورم کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے ہمیں اس مشکل سے نجات دلائی۔

پیام انسانیت فورم کے ذمہ دار شفیق الرحمان نے بات چیت دوران کہا کہ مولانا علی میاں نے جو تحریک قائم چلائی تھی۔ اس کا مقصد ہی سماج میں بھائی چارگی کو بڑھاوا دینا تھا تاکہ ملک میں امن وامان قائم رہے۔ ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details