اردو

urdu

یونیٹی ڈے پر وزیراعظم مودی گجرات جا سکتے ہیں

By

Published : Aug 17, 2020, 1:53 PM IST

اتحاد اور سالمیت کی علامت سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کی تعمیر کا دو سال 31 اکتوبر 2020 کو مکمل ہونے والا ہے۔ اس دن کو ملک بھر میں 'نیشنل یونیٹی ڈے' کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یونیٹی ڈے پر گجرات جا آسکتے ہیں مودی
یونیٹی ڈے پر گجرات جا آسکتے ہیں مودی

ایسے می‍ں ممکن ہے کہ اس دن وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل یونیٹی ڈے کو منانے 31 اکتوبر کو گجرات جا سکتے ہیں۔

اس ضمن میں محکمۂ داخلہ گجرات نے بھی نیشنل یونیٹی ڈے کی تقریب منانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تعلق سے چیف سیکریٹری کی زیر صدارت 19 اگست کو گاندھی نگر میں ایک میٹنگ منعقد ہوگی جس میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، پولیس ڈپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیدار شرکت کریں گے۔

جبکہ نرمدا کلکٹر اور ڈسٹرکٹ پولیس چیف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس پروگرام کو محدود سطح پر منانے کا امکان ہے۔ ان تقریبات میں سینٹرل فورسز یونیٹی پریڈ اور لال بہادر شاستری اکیڈمی کے طلباء کے لیے الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت متوقع ہے۔

اسٹیچیو آف یونیٹی کی برسی اور 'نیشنل یونیٹی ڈے' کا جشن منانے کے لیے 19 اگست کو گاندھی نگر میں مرکزی سیکریٹری کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کورونا کے قہر کی وجہ سے پروگرام کا خاکہ تیار کیا جائے گا اور پریڈ، نمائش، مدعو افراد کی تعداد سمیت شرکاء کی تعداد، دیگر فورسز کی نمائندگی، مختلف ریاست کے نمائندوں کی آمد اور ان کی رہائش کا تعین، سکیورٹی جیسے بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details