اردو

urdu

وزیراعظم کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘

By

Published : Aug 25, 2019, 8:29 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:38 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں آج قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘

دوبارہ وزیراعظم بننے کے بعد ریڈیو پر نشر ہونے والا یہ ان کا تیسرا پروگرام ہے۔

ریڈیو پر صبح 11.00 بجے نشر ہونے والے اس پروگرام کو ریڈیو اور دوردرشن اور ایف ایم ریڈیو کے سبھی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بھارت کے دیگر علاقائی زبانوں میں اس کا ترجمہ نشر کیا جائے گا۔

اپنے دوسرے میعاد کے پہلے پروگرام میں وزیراعظم مودی نے من کی بات میں الگ الگ موضوعات مثلاً ایمرجنسی، پانی کی قلت، یوگا سے متعلق گفتگو کی تھی،نیز انہوں نے شہریوں سے مطالعہ کتب کی بھی اپیل کی تھی۔

وزیراعظم نے اپنے دوسرے من کی بات پروگرام میں کشمیر کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بارے میں بات کی تھی۔انہوں نےکہا تھا کہ جو لوگ نفرت پھیلاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا تھا کہ ترقی کی طاقت گولیوں اور بموں کی طاقت سے زیادہ مضبوط ہے۔

اس پروگرام کو ماہ کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے اور شہپریوں سے مختلف موضوعات پر تجاویز، مشورےاور نظریات طلب کئے جاتے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:38 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details