اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا

آج بھارتیہ جن سنگھ کے بانی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی آئیڈیلوجی میں سے ایک شیاما پرساد مکھرجی کا یوم پیدائش ہے، اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیگر رہنماؤں سمیت متعدد مرکزی وزراء نے آنجہانی مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا۔

شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش آج، مودی کا خراج
شیاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش آج، مودی کا خراج

By

Published : Jul 6, 2020, 9:40 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا 'ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش کے موقع پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، وہ ایک سچے محب وطن تھے جنھوں نے بھارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ملک کے اتحاد کے لیے اہم رول ادا کیا، ان کے افکار لاکھوں افراد کو متاثر کرتے ہیں۔'

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ

شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا پارٹی کے صدر دفتر دہلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

شیاما پرساد مکھرجی سے متعلق چند اہم باتیں

  • شیاما پرساد مکھرجی 6 جولائی 1901 کو ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بنگال ہی میں لی۔
  • گریجویشن کے بعد انہوں نے قانون کی پڑھائی شروع کر دی، جس کے بعد وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ گئے، وہاں پر بیرسٹر بنے۔
  • وہ بھارت واپس آکر سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہو گئے، سنہ 1930 کے آس پاس کانگریس میں شامل ہو کر آزادی سے پہلے کی سیاسی تحریک کا حصہ بنے۔
  • لیکن کچھ عرصے بعد ہی وہ کانگریس سے مایوس ہوگئے اور سنہ 1940 میں ہندو مہاسبھا کا حصہ بن گئے۔
  • ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے اپنی کابینہ میں شیامہ پرساد مکھرجی کو وزیر بنایا۔
  • مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا کے خلاف پیدا شدہ ماحول میں ان کا کانگریس حکومت کے ساتھ تنازع ہو گیا۔ اور کچھ وقت کے بعد دہلی ایکٹ کے معاملے کو لے کر انہوں کابینہ بھی چھوڑ دیا۔
  • سنہ 1953 میں دفعہ 370 کے خلاف احتجاج کرنے وہ کشمیر گئے، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
  • 23 جون سنہ 1953 کو پراسرار حالت میں ان کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details