کورونا وائرس کے بحران کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے آج لال قلعہ پر 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی-
وزیراعظم نے لال قلعہ پر پرچم کشائی کی صبح 7:18 بجے لال قلعے کے لاہور دروازے کے سامنے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔
اس کے بعد وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر لیا۔
وہیں یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کورونا کے حوالے سے بھی بہت سی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے فوج اور کورونا واریئرز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد قومی کیڈٹ کور کے کیڈٹ نے قومی ترانہ پیش کیا۔