اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نریندر مودی کا سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اظہار افسوس

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جنہوں نے ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر خود کشی کرلی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اظہار افسوس
وزیر اعظم نریندر مودی کا سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اظہار افسوس

By

Published : Jun 14, 2020, 5:17 PM IST

Updated : Jun 14, 2020, 6:02 PM IST

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بالی ووڈ اداکار نے فلمی دنیا میں کئی لوگوں کو متاثر کیا اور اپنے پیچھے کئی یادگار لمحے چھوڑے۔ سوشانت سنگھ راجپوت ایک نوجوان ابھرتے ہوئے اداکار تھے اور جنہوں نے ٹی اور فلم دونوں میں اداکاری کی تھی۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار تھے جنہوں نے اپنی اداکاری سے کئی لوگوں کو متاثر کیا تھا اور کئی یاد گار مظاہرے کیے تھے ان کی موت سے مجھے صدمہ پہنچا ہے میری نیک خواہشات ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔

پولیس نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے پاش علاقہ باندرہ میں واقع ان کے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق کوئی خود کش نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ ممبئی پولیس اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Last Updated : Jun 14, 2020, 6:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details