بنگلورو میں واقع اسرو کے خلائی مرکز میں یہ ایک جذباتی منظر تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے چندرائن 2 کے لینڈر 'وکرم' کے زمینی اسٹیشنوں کے رابطے سے منقطعہ ہونے کے پس منظر میں سائنس دانوں سے خطاب کے بعد اسرو کے سربراہ کو تسلی دی۔ جو اپنے آنسوؤں کو قابو میں نہ رکھ سکے۔
مزید پڑھیں : اسرو کے وہ سائنسداں جنہوں نے مشن چندریان 2 کو ممکن بنایا
وزیر اعظم مودی نے چندرائن 2 کے وکرم لینڈر کے گراؤنڈ اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ جانے کے بعد اسرو چیئرمین کو گلے لگایا اور تسلی دی۔
وکرم کا چاند پر اترنا منصوبہ بندی کے مطابق تھا اور معمول کی کارکردگی 2.1 کلومیٹر کی اونچائی تک دیکھی گئی تھی۔ اس کے بعد فورا بعد لینڈر سے زمینی اسٹیشنوں تک مواصلات کا نظام اچانک ختم ہو گیا۔
قبل ازیں سائنس دانوں سے اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا تھا کہ پوری قوم اسرو کے ساتھ ہے، اور لینڈر تک وابطہ کرنے کی امید باقی ہے۔اور اس میں بہتری آسکتے ہے۔