اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا میں توسیع پسندی کا نہیں، ترقی کی جنگ کا دور چل رہاہے : مودی - 'نمو' نامی فارورڈ علاقے

وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں جوانوں سے خطاب میں کہا کہ' آپ سب اس دھرتی کے بہادر ہیں، ایک ایسے ویر جوان جس نے ہزاروں برسوں سے ایسے بہت سے حملہ آوروں کے حملوں اور مظالم کا بھرپور جواب دیا ہے ، ہم وہ لوگ ہیں جو بانسری دھار کرشنا کی پوجا کرتے ہیں، اور سدرشن چکردھاری کرشنا کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا سرحد پر جوانوں سے خطاب
وزیر اعظم نریندر مودی کا سرحد پر جوانوں سے خطاب

By

Published : Jul 3, 2020, 4:38 PM IST

Updated : Jul 3, 2020, 4:47 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اچانک لداخ کے گلوان وادی کا دورہ کیا اور اس دوران نے بھارتی افواج سے خطاب کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دنیا میں توسیع پسندی کی جنگ کا زمانہ ختم ہوچکا ہے بلکہ ترقی کے جنگ کا دور چل رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا سرحد پر جوانوں سے خطاب

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ توسیع پسندی کی جنگ لڑنے والوں کو یا تو ہمیشہ شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے یا واپس لوٹنا پڑا ہے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں جمعہ کے روز 'نمو' نامی فارورڈ علاقے میں فوجی جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔

نریندر مودی نے فوجی جوانوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ 'آپ اور آپ کے ساتھیوں نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس سے دنیا میں بھارت کی طاقت کا پیغام پھیل گیا ہے، آپ کا حوصلہ ان پہاڑیوں سے بھی بلند ہے جن پر آپ دیش کے تحفظ کے لئے مامور ہیں'۔

گلوان وادی میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ' چودھویں کور سے وابستہ جوانوں کی بہادری کی باتیں ہر جگہ ہورہی ہیں اور آپ کی بہادری اور حوصلے کی کہانیوں کی باز گشت بھارت کے ہر گھر میں سنائی دے رہی ہے'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو کمزور ہوتے ہیں وہ کبھی بھی قیام امن کی پہل نہیں کرتے ہیں کیونکہ امن قائم کرنے کے لئے کی جانے والی پہل کی بنیادی شرط بہادری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنگ ہوئے ہیں یا امن رہا ہے ہمیشہ بہادروں کو فتح سے ہمکنار ہوتا ہوا دیکھا گیا ہےاور ہم نے ہمیشہ انسانیت کی بقا کے لئے کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم مودی لیہہ کے ہنگامی دورے پر


نریندر مودی نے کہاکہ 'میں سامنے بیٹھی خواتین سپاہیوں کو دیکھ رہا ہوں سرحد پر میدان جنگ میں یہ منظر انتہائی ہمت افزا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سرحدی علاقوں میں انفراسٹریکچر اور دوسرے خرچہ جات میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2020, 4:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details