وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کے کَچھ میں یک روزہ دورے پر ہیں۔ زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے درمیان وہ کَچھ کے کاشتکار برادری کے علاوہ گجرات کے سکھ کسانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
بیان کے مطابق وزیر اعظم کچھ میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کچھ میں دھورڈو کے کسانوں اور فنکاروں سے بات چیت کریں گے۔ وہ مرکزی تقریب سے قبل کَچھ کے کسانوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔
محکمہ اطلاعات گجرات کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق بھارت ۔ پاکستان سرحد کے قریب سکھ کسانوں کو وزیر اعظم سے بات چیت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔