اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی کا میجر دھیان چند کو خراج عقیدت - national sports day

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یوم پیدائش پر 29 اگست کو کھیلوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔آج ان کی 115 ویں یوم پیدائش ہے۔

مودی کا میجر دھیان چند کو خراج عقیدت
مودی کا میجر دھیان چند کو خراج عقیدت

By

Published : Aug 29, 2020, 1:32 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کھیلوں کے قومی دن پر ہنر مند کھلاڑیوں کی کامیابی کے لیے کنبوں اور کوچ کے تعاون کی ستائش کی اور کھیل اور فٹنیس کو اپنی روزانہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یوم پیدائش پر 29 اگست کو کھیلوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔آج ان کی 115 ویں یوم پیدائش ہے۔

مودی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر متعدد ٹویٹز کیے اور کہا 'بھارتی حکومت کھیل کو مقبول بنانے اور ملک میں کھیل کے میدان میں ہنرمندوں کو آگے بڑھانے کےلئے کئی کوشش کررہی ہے۔میں سھبی سے کھیل اور فٹنیس کو اپنی روزانہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔ایسا کرنے کے کئی فائدے ہیں۔اس سے ہر کوئی خوش اور صحت مند رہ سکتا ہے۔

انہوں نے آگے لکھا 'آج کھیلوں کے قومی دن پر ہم میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،جن کا ہالکی اسٹک پر جادو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔آج ہمارے ہنرمند کھلاڑیوں کی کامیابی کےلئے ان کے کنبوں،کوچوں اور ساتھی ملازمین کی بہترین حمایت کی ستائش کرنے کا بھی دن ہے۔کھیلوں کے قومی دن پر ان سبھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے،جنہوں نے مختلف کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور ہمارے ملک کو فخرمحسوس کرایا ہے۔ان کی محنت اور عزم غیر معمولی ہے'

میجر دھیان چند کے وقت بھارت مسلسل تین بار 1928, 1932 اور 1936 میں اولمپک کے طلائی تمغے جیت کر بھارت کو فاتح بنایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details