اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'وزیر اعظم مودی کی فوج کے اسپتال کے احاطے میں ہی زخمی جوانوں سے ملاقات' - جوانوں کو بہترین طبی سہولت فراہم

وزیر اعظم کے جمعہ کے روز لداخ دورے کے دوران زخمی جوانوں سے ملنے کی جگہ کے تعلق سے سوالات اٹھائے جانے کے بعد فوج نے وضاحت کی اور کہا کہ جس جگہ جوانوں کو رکھا گیا ہے، وہ جنرل اسپتال کا توسیعی کیمپس کا حصہ ہے لیکن اسے کورونا وبا کی وجہ سے الگ رکھا گیا ہے۔

modi meets injured soldiers at army hospital premises
فائل فوٹو

By

Published : Jul 4, 2020, 6:56 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز اچانک لداخ کے دورے پر جا کر چینی فوجیوں کے ساتھ 15 جون کو وادی گلوان میں تصادم کے دوران زخمی ہونے والے فوج جوانوں سے فوج کے جنرل اسپتال میں ملاقات کی تھی۔ یہ جوان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق اس کے بعد سوشل میڈیا میں کہا گیا کہ جس جگہ وزیر اعظم مودی نے جوانوں سے ملاقات کی وہ اسپتال کا حصہ نہیں تھا اور جوانوں کو صرف اس ملاقات کے لئے رکھا گیا تھا۔

فوج نے اس پر آج ایک بیان جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے جوانوں سے جس جگہ پر ملاقات کی اس کے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

یہ بدقسمتی کہ اس بات پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ ہمارے بہادر فوجیوں کا علاج کس طرح کیا جارہا ہے۔ مسلح افواج اپنے جوانوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

فوج نے زور دے کر کہا کہ جس جگہ پرجوانوں کو رکھا گیا ہے وہ 100 بستروں والے ہنگامی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے اور یہ پوری طرح جنرل اسپتال احاطہ میں ہی ہے۔

کورونا وبا سے متعلق پروٹوکول کی وجہ سے جنرل اسپتال کے کچھ وارڈ کو آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے یہ ہال آڈیو ویژول ٹریننگ کے لئے تھا، لیکن کورونا کے علاج کے لئے اس ہال کو وارڈ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

وادی گلوان میں جھڑپ کے بعد سے جوانوں کو قرنطینہ کے مدِ نظر اسی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے اور فوجی کمانڈروں نے بھی ان جوانوں سے اس جگہ پر ملاقات کی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details