بائیڈن کے حلف لیتے ہی دنیا بھر سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ وزیر اعظم مودی نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کو امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر میری دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں ہند امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر جو بائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہوں تاکہ بھارت اور امریکہ کی شراکت کو زیادہ اونچائی پر لے جا سکوں۔