اردو

urdu

By

Published : Nov 24, 2019, 1:47 PM IST

ETV Bharat / bharat

گورنرز کے 50ویں افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون میں گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب  کاآغاز ہوا۔

گورنروں کے50ویں افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

نئی تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر سمیت 17 گورنروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور جل شکتی وزیر اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس کانفرنس، جس کا آغاز 1949 میں ہوا تھا، کی طویل تاریخ کا ذکر کیا اور اس 50 ویں ایڈیشن کو گذشتہ کانفرنسوں کی حصولیابی، نتائج اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک انوکھا موقع قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ گورنر کا ادارہ معاونتی اور مسابقتی وفاقی ڈھانچے کو بروئے کار لانے میں خصوصی رول ادا کرتا ہے۔ یہ کانفرنس گورنروں او ر لیفٹیننٹ گورنروں کے لیے تبادلہ خیالات اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے نیز سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی امتیازی اور متنوع ضروریات کے لیے بہترین تجربات کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کرتی ہے'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے انتظامی ڈھانچے کے باعث مرکز کے زیر انتظام علاقے ترقی کے رول ماڈل کے طو رپر ابھر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا چونکہ بھارت 2020 میں اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ اور 2047 میں 100ویں سالگرہ منائے گا۔ اس لیے انتظامی مشنری کو ملک کے عوام سے قریب لانے اور انھیں صحیح راہ دکھانے میں گورنر کا رول اور بھی اہمیت کا حامل ہوجاتا ہے۔ یہ صحیح معنوں میں شمولیت والی حکمرانی میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ' رواں برس ہم مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی منا رہے ہیں۔ اس لیے گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر اس موقع کا استعمال گاندھیائی نظریوں اور اقدار کی موزونیت بتانے کے لیے کرسکتے ہیں جو ہمارے آئین کے ایک اہم ستون ہیں'۔

انھوں نے مزید کہا کہ 'یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے کردار میں گورنر ہمارے نوجوان کے درمیان ملک کی تعمیر کے اقدار کو فروغ دینے اور انھیں زیادہ سے زیادہ حصولیابیوں کے تئیں ترغیب دینے میں مدد کرسکتے ہیں'۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے آخر میں گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے اپیل کی کہ وہ عام لوگوں کی ضرورتوں پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے کام کریں۔

وزیر اعظم نے گورنروں سے درخواست کی کہ وہ درج فہرست ذاتوں، اقلیتی طبقوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت کمزرو طبقوں کی ترقی کے سمت میں کام کریں۔ اس کے لیے وہ ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے علاوہ موجودہ منصوبوں اور پروگراموں کے نفاذ پر توجہ دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ای ٹی وی بھارت: غیرجانبدار، متوازن اور جامع خبروں کا گہوارہ

وزیر اعظم نے صحت کی خدمات، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں کا خاص طور پر ذکر کیا جہاں پسماندہ طبقوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

وزیر اعظم نے خوشی کا اظہارکیا کہ اس سال کی کانفرنس میں قبائلی امور، زرعی اصلاحات، جل جیون مشن، نئی تعلیمی پالیسی اور ‘ایز آف لیونگ’ جیسے امور اور مسائل پر پانچ ذیلی گروپوں میں وسیع پیمانے پر بات چیت ہوگی۔ جن کی رپورٹ پر بعد میں سبھی شریک گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ذریعہ بڑے فارمیٹ پر بات چیت کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details