ڈیزل کی قیمت میں آج 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں ڈیزل کی قیمت اعلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، دہلی میں ڈیزل 81.18 فروخت ہو رہا ہے، حالانکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ - ڈیزل کی قیمت
جہاں پندرہ دنوں تک پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی وہیں آج ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ دہلی میں ڈیزل کی قیمت نئی اونچائی تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 81.5 تک پہنچی تھی۔
انڈین آئل کمپنیوں نے سات جون سے اضافے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے بعد سے مجموعی طور پر پٹرول میں 9.17 اور ڈیزل میں 11.55 اضافہ درج کیا جا چکا ہے۔