اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈینگوسے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر - ملیریا بیماری

گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر راجیش شرما اور ان کے ساتھی افسران کی جانب سےمچھر سے پیدا ہونے والے ڈینگو جیسی بیماریوں سے تمام ضلعی باشندوں کی حفاظت کے لئے بیداری مہمات کا انعقاد جاری ہے۔

ڈینگو جیسی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

By

Published : Sep 12, 2019, 10:07 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:40 AM IST

اس سلسلے میں ، ضلعی ملیریا آفیسر کے ذریعہ عام لوگوں کے لئے ایک آگاہی ویڈیو تیار کی گئی ہے۔ تاکہ لوگ اس بیماری سے اپنی حفاظت کرسکیں اور ڈینگو جیسی بیماریوں سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کرسیکیں۔

ڈینگو جیسی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر

عوام کہیں بھی اپنے گھروں میں کولر ، اے سی ، کوڑے کے برتنوں ، پانی کی ٹینکوں میں صاف پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگو مچھر پروان نہ چڑھ سکیں۔واضح رہے کہ ضلع غازی آباد میں تین ڈینگو کیس سامنے آئے جن کا تعلق اسی ضلع سے تھا۔

ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر اور اس کے ساتھی افسران نے فوری طور پر وہاں معائنہ کیا ۔ ڈینگو کے لاروا لوگوں کے گھروں میں اور گھر کے آس پاس مل گئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام لوگ محتاط اور مستعد رہیں اور اپنے گھر کے آس پاس صاف پانی جمع نہیں ہونے دیں تاکہ اس خطرناک بیماری کے پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details