اردو

urdu

فیک نیوز سے حکومت پریشان، اب پی آئی بی فیک نیوز کی جانچ کرے گا

پریسن انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) اب حکومت سے متعلق غلط خبروں کی جانچ کرے گا۔ عوام تک صحیح خبریں پہنچانے کا بھی اس نے ذمہ لیا ہے۔ پی آئی بی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اب اس کی کوشش ہوگی کہ ’فیکٹ چیک‘ کی مدد سے لوگ حکومتی اسکیموں سے متعلق گمراہ کُن خبروں کی سچائی کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

By

Published : Nov 29, 2019, 9:39 PM IST

Published : Nov 29, 2019, 9:39 PM IST

Press Information Bureau sets up fact-checking unit to combat fake news related to govt
پی ائی بی کریں گا فیک چیک

فیک نیوز یعنی جعلی خبروں کا قلع قمع کرنے کی غرض سے پریس انفارمیشن بیورو نے عوام کے لئے ایک سروس کا اغاز کیا ہے جس سے فیک نیوز یعنی غلط خبر اور گمراہ کُن معلومات کی سچائی کا پتا لگاسکتے ہیں۔

پریس انفارمیشن بیورو نے پی آئی بی فیکٹ چیک نامی ایک سروس کا اغاز کیا ہے جس کا مقصد جعلی خبروں کو روکنا ہے۔ پی آئی بی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس سروس کی مدد سے لوگ حکومت کے ذریعے چلائی جارہی اسکیموں سے متعلق گمراہ کُن خبروں کی سچائی جان سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سروس کے تحت صرف حکومتی خبروں کا ہی فیکٹ چیک کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details